Posts

Showing posts from 2020

کرونا زیادہ خطرناک یا سوشل میڈیا

وکٹر اٹلی کے شہر سے تعلق رکھتا ہے، گارمنٹس فیکٹریوں کو کپڑا سپلائی کرتا ہے، عمر 62 سال ہے اور یہ مضافات میں چھوٹے سے گاؤں میں رہتا ہے، وکٹر دو ماہ شدید بیمار رہا، اسے بخار بھی تھا، نزلہ بھی، زکام بھی اور اس کے جسم میں بھی درد ہوتا تھا لیکن یہ بیماری کے باوجود کام کرتا رہا۔ چالیس سال سے ایکسرسائز کا عادی ہے، بخار کے عالم میں بھی جاگنگ اور سوئمنگ کرتا رہا، بخار ٹھیک ہو گیا اور یہ روٹین کے مطابق زندگی گزارنے لگا، دسمبر 2019میں چین سے کرونا وائرس کی اطلاعات آنے لگیں، دنیا وائرس کی طرف متوجہ ہوگئی، یورپ میں تحقیقات شروع ہوئیں تو پتا چلا چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔ اطالوی حکومت نے مزید تحقیقات کیں، پتا چلا کرونا وائرس کے زیادہ تر مریضوں کا تعلق میلان اور وینس کے علاقوں سے ہے، حکومت نے فوراً خطرے کا الارم بجا دیا، آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں گے کرونا اٹلی کے صوبے گوریزیاکے شہر ماریانو ڈیل فرولی کاایک چھوٹاسا گاؤں ہے، کرونا کا مطلب تاج (کراؤن) ہوتا ہے، یورپ میں 1918 میں انفلوئنزا کی خوف ناک وباء پھوٹی تھی، پانچ کروڑ لوگ ہلاک ہو گئے۔ یورپ کے ساتھ امریکا میں ب...